بی آر ایس کارکنوں کی کانگریس میں شمولیت

   

ظہیرآباد – 27۔اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ظہیر آباد منڈل کے موضع قاسم پور میں بھارت راشٹرا سمیتی کے کئی اہم کارکنوں اور سابق عوامی نمائندوں نے کانگریس ایم ایل اے امیدوار ڈاکٹر اے چندر شیکھر کی قیادت میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ پارٹی امیدوار اے۔ چندر شیکھر نے انہیں پارٹی کھنڈوا پہنا کر کانگریس میں شامل کر لیا۔ پارٹی میں شامل ہونے والوں میں بی آر ایس کے سابق وارڈ ممبران مگڑم پلی رامیا ، جون جور راجو ، چرچ کے ایپی پلی ملیشام اورچرچ کے بزرگ ایپی پلی رمیا، کاشی پور کے نوجوان لیڈر جن جور چرنجیوی ، روی ، نریش ، گوپال ، نرسملو ، سنجو کمار ، بالراج ، سنجو کمار اور دوسرے قابل ذکر ہیں – اس موقع پر نائب صدر ظہیرآباد منڈل پریشد رامولو ، منڈل پارٹی کے صدر نرسمہا ریڈی ، سرپنچس ، سابق اراکین منڈل پریشد ، سابق سرپنچ ناگیش ، قاسم پور پارٹی صدر ، نائب صدور اشوک ، کیشو ریڈی ، نائب سرپنچ وجئے لکشمی جگن ، این ایس یو آئی کے صدر چندرکانت ریڈی اور دیگر وارڈ ممبران نے کارنر میٹنگ میں شرکت کی ۔