حیدرآباد 9 فروری (سیاست نیوز) کانگریس رکن کونسل جیون ریڈی نے برقی صورتحال پر اسمبلی میں وزراء کے بیانات کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ میڈیا پوائنٹ پر جیون ریڈی نے کہاکہ وزراء کی جانب سے زرعی شعبہ کو 24 گھنٹے بلاوقفہ برقی کی سربراہی کا دعویٰ مضحکہ خیز اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ وزراء نے ایوان کے ذریعہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ۔ زرعی شعبہ کو بہ مشکل 8 تا 9 گھنٹے برقی سربراہ ہورہی ہے۔ کئی علاقوں میں برقی صورتحال ابتر ہے۔ انھوں نے کہاکہ بی آر ایس ارکان کو کنٹی ویلگو کے تحت آنکھوں کا معائنہ کرانا چاہئے تاکہ کسانوں کے دھرنے نظر آئیں۔ اضلاع میں کسان برقی کی عدم سربراہی پر احتجاج کررہے ہیں لیکن بی آر ایس قائدین کو یہ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ جیون ریڈی نے کہاکہ اگر برقی کٹوتی نہیں ہے تو پھر حکومت کو کل جماعتی قائدین کو مواضعات روانہ کرکے صورتحال کا جائزہ لینا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ زرعی شعبہ کو 13 گھنٹے برقی سربراہ کی جائے۔ ر