حیدرآباد ۔16نومبر (سیاست نیوز) میڑچل حلقہ میں بی آر ایس کو آج اس وقت دھکا لگا جب بی آر ایس کے 5 کارپوریٹرس نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ بوڈ اپل میونسپلٹی کے 5 بی آر ایس کارپوریٹرس نے آج ریونت ریڈی سے ان کی قیامگاہ پہنچ کر ملاقات کی ۔ ریونت ریڈی نے کانگریس میں استقبال کرکے پارٹی کا کھنڈوا پہنایا۔ کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والے کارپوریٹرس میں وارڈ 23 ڈیویژن کے آر وینکٹیش یادو ، ایک ڈیویژن کے بی جنگیا یادو ، 13 ڈیویژن کی ڈی انیتا یادگیری ، 20 ڈیویژن کے جی مہیندر یادو اور 24 ڈیویژن کے جی راما وینکٹیش یادو شامل ہیں ۔ کارپوریٹرس نے ریاستی وزیر ملا ریڈی پر تنقید کی اور کہا کہ ان کے رویہ کے سبب وہ کانگریس میں شامل ہورہے ہیں۔ اسی دوران ورنگل پالا کرتی حلقہ کے سابق ایم پی پی ای راگھوا راؤ اور محبوب آباد حلقہ کے اگریکلچرل کوآپریٹیو سوسائٹی کے صدرنشین سی ایچ لنگا ریڈی نے بھی اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ ریونت ریڈی نے کانگریس میں استقبال کیا اور ان قائدین کو الیکشن میں پارٹی کی کامیابی کیلئے متحرک ہوجانے کی ہدایت دی۔