بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون مار گرایا، تین کلو ہیروئن برآمد

   

جالندھر: بارڈر سیکورٹی فورس نے پنجاب کے ترن تارن ضلع کے کالیا گاؤں کے نزدیک ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا۔ سیکیورٹی فورس نے ڈرون سے تین کلو سے زائد ہیروئن بھی برآمد کی ہے ۔ بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے ایک افسر نے اتوار کو بتایا کہ ہفتہ کی رات تقریباً 10بجے سرحد پر تعینات بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے ترن تارن ضلع کے کالیا گاؤں کے نزدیک پاکستان سے ہندوستانی علاقے میں داخل ہونے والے مشتبہ ڈرون کی آواز سنی۔