بی ایس ایف کی ہند۔پاک سرحد پر پاکستانی ڈرون پر فائرنگ

   

گرداسپور: ہندوستان۔پاکستان سرحد پر ڈرون کی نقل و حرکت اکثر دیکھی جاتی ہے اور ان کے ذریعہ پاکستان کی طرف سے منشیات اور ہتھیار ہندوستان بھیجنے کی متعدد کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔دریں اثنا گورداسپور سے ایک نیا کیس سامنے آیا جہاں بی او پی کے آبادی والے علاقے میں پیر کی رات 10:22 بجے سے سہ پہر 3:00 بجے تک ڈرون ہندوستانی سرحد پر منڈلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ ڈرون پنجاب کے گورداسپور سیکٹر کے علاقے میں تقریباً 19 منٹ تک منڈلاتا ہوا پایا گیا، جس کے بعد بی ایس ایف کی 113 بٹالین کو جوانوں نے ڈرون پر 12 بم پھینکے اور 37 راؤنڈ فائر کیے ۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل پربھاکر جوشی نے بتایا کہ ہندوستانی سرحد کے اندر 10 کلومیٹر تک پرواز کرنے کے بعد ڈرون کی آواز سنی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکار اور پنجاب پولیس پورے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن چلا رہی ہے ۔