نئی دہلی : 16 جون (ایجنسیز) بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے آج پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ 2027 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے قبل او بی سی کی حمایت حاصل کرنے کے لیے خصوصی کوششیں کریں۔لکھنؤ میں منعقدہ پارٹی اجلاس میں مایاوتی نے کارکنوں کو یاد دلایا کہ سال 2007 میں او بی سی برادری کی حمایت سے بی ایس پی نے اپنے بل بوتے پر مکمل اکثریت کی حکومت قائم کی تھی۔انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ 2027 کے انتخابات میں اس کامیابی کو دوبارہ دہرانے کی بھرپور کوشش کی جائے۔بی ایس پی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے ہدایت دی ہے کہ اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں 2007 میں بی ایس پی کی پہلی مکمل اکثریتی حکومت بنانے میں او بی سی سماج کے تاریخی کردار کو دوبارہ دہرایا جائے۔پارٹی کارکنوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عوام کو بی ایس پی حکومت کی کامیابیوں سے آگاہ کریں ۔