حیدرآباد ۔23 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی نے بی بی نگر میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کے قیام میں تاخیر کیلئے بی جے پی اور بی آر ایس حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اتم کمار ریڈی نے آج لوک سبھا میں بی بی نگر ایمس کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے تساہل کے نتیجہ میں تعمیری کام مکمل نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اس مسئلہ کو مرکز سے رجوع کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ اتم کمار ریڈی نے وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویا کے جواب پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ مرکزی وزیر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ چار برسوں میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔ پردھان منتری سوستھ سرکشا یوجنا کے تحت ملک بھر میں 22 ایمس کی منظوری دی گئی تھی۔ بھوپال ، بھوبنیشور ، جودھپور ، پٹنہ ، رائے پور اور رشی کیش میں ایمس کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔ باقی 16 ایمس جن میں بی بی نگر شامل ہیں، تعمیری کام مختلف مراحل میں ہیں۔ مرکزی حکومت نے فنڈس جاری نہیں کئے اور نہ ہی منظورہ جائیدادوں پر تقررات انجام دیئے۔ 17 ڈسمبر 2018 ء کو 1028 کروڑ سے پراجکٹ کی منظوری دی گئی اور تاحال 31.71 کروڑ جاری کئے گئے۔ حکومت نے تکمیل کی مدت کو جنوری 2025 تک توسیع دے دی ہے ۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ وہ تاحال پارلیمنٹ میں 10 مرتبہ بی بی نگر ایمس کے مسئلہ پر مرکز کی توجہ مبذول کراچکے ہیں لیکن حکومت پراجکٹ کی تکمیل میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہاکہ بی بی نگر ایمس کے بارے میں سوال پر مرکز نے ہر مرتبہ علحدہ جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 183 فیکلٹی جائیدادوں میں 94 مخلوعہ ہیں جبکہ 971 نان فیکلٹی جائیدادوں میں 784 مخلوعہ ہیں۔ ر