بی جناردھن ریڈی کا حڈا سے تبادلہ

   

حیدرآباد ۔28 جنوری ( این ایس ایس ) ریاستی حکومت نے حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ( حڈا ) کے کمشنر کا اس ادارہ سے تبادلہ کردیا اور میونسپل کمشنر اروند کمار کو اس کی زائد ذمہ داری کی پیشکش کی گئی ہے ۔ بی جناردھن ریڈی فی الحال امریکہ کے دورہ پر ہیں ۔ حکومت نے انہیں تاحال کوئی پوسٹنگ نہیں دی ہے اور بیرونی دورہ سے واپسی کے بعد محکمہ نظم و نسق عامہ ( جی اے ڈی ) کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔