رائچور۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے جمعہ کے روز بی جے پی او رآر ایس ایس کو ملک میں ہر جگہ نفرت اور تشدد پھیلانے کا مورد الزام ٹہرایا‘ کیونکہ انہو ں نے مرکز او ریاست دونوں میں بھگوا پارٹی کو مختلف مسائل پر نشانہ بنایاہے۔
مذکورہ اے ائی سی سی سابق صدربھارت جوڑو کے 44ویں دن کے اختتام پر یارگیرا میں ایک اجتما ع سے خطاب کرتے کیا‘ جس کی شروعات صبح آندھرا پردیش کے کرنول ضلع سے ہوئی تھی۔گاندھی نے کہاکہ ”اگر آج ہم اس ملک اور اس خطہ کو دیکھیں گے‘ بی جے پی اور آر ایس ایس ہر جگہ نفرت اورتشدد کو پھیلارہی ہے۔ یہ ملک نفرت او رتشد د کاملک نہیں ہے اوراس سے اس ملک کو فائدہ نہیں ہوگا“۔
ان کی قیادت میں نکالی جارہی بھارت جوڑو یاترا کی حمایت کرنے او راس کو مضبوط بنانے کے لئے عوام کاشکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”ہندوستان کومتحد کرنے کے لئے آپ لوگوں نے مجھے طاقت دی ہے‘ نفرت اور تشدد کے خلاف کھڑے ہیں۔
آپ نے ہندوستانی پرچم کوان لوگوں سے بچاکر اونچائی پر لے جانے کاکام کیاہے جو اس پر حملہ آور ہوکر اس ملک میں تشدد او رنفرت کو پھیلارہے ہیں“۔ پڑوسی ریاست آندھرا پردیش میں رہنے کے بعد گاندھی کی زیرقیادت بھارت جوڑو یاترا جمعہ کے روز کرناٹک میں داخل ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ تین وجوہات پر یاترا نکالی گئی ہے‘ ایک ملک کو متحد کرنا اور نفرت کو ختم کرنا‘ بی جے پی او رنریندر مودی کی زیرقیادت حکومت کو بتایا کہ وہ اپنے وعدے کو ملازمت فراہم کرتے ہوئے پورا کریں جو ہر سال دو کروڑ نوجوانو ں کودینے کا وعدہ تھا اورقیمتوں میں اضافہ کا خلاف یہ یاترا شروع کی گئی ہے۔
راہول گاندھی نے جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کے حوالے سے بھی نریندر مودی کو نشانہ بنایاہے۔ حیدرآبادکرناٹک کے خصوصی علاقوں کو مراعات پرمشتمل سہولیتں فراہم کرنے والے جی اوز پر عمل آواری پر بھی انہوں نے زوردیا۔