بی جے پی اور حلیف ریاستیں انتہائی غیر کارکرد: سروے

,

   

نئی دہل۔27جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والی بی جے پی کو ریاستوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ آئی اے این ایس، سی۔ ووٹرس کے سروے کے مطابق پانچ کے منجملہ چار ایسی ریاستیں جن کی کارکردگی سب سے خراب ہے ۔ وہ بی جے پی اور اس کی حلیف جماعتوں کی زیراقتدار ہیں ۔ بی جے پی کی زیر قیادت گوا حکومت سب سے زیادہ غیر کارکرد ریاست ہے ۔ ریاست کے 62.8 فیصد ردعمل کا اظہار کرنے والوں نے بتایا کہ وہ ان کی حکومت کی کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں ہیں ۔ صرف چار فیصد سمجھتے ہیں کہ حکومت کی کارکردگی ’’ بہت اطمینان بخش ‘‘ ہے ۔ شمال مشرقی ریاستوں کے غیر کارکرد ہونے کے تناظر میں جہاں ردعمل ظاہر کرنے والا کوئی اپنی حکومت کے کام کاج سے مطمئن نہیں ہے ۔ 41.2 فیصد نے یہ دعویٰ کیا کہ حکومت کا کام کاج کچھ حد تک قابل اطمینان ہے ۔ 58.8 فیصد نے کہا کہ وہ حکومت کے کام کاج سے بالکل مطمئن نہیں ہیں ۔ سب سے زیادہ غیرکارکرد دیگر ریاستوں میں ہریانہ اور ٹاملناڈو ہیںجو بی جے پی اور آل انڈیا انا ڈی ایم کے کی زیرقیادت ہیں ، پنجاب بھی غیر کارکرد ریاستوں میں شامل ہے جو کانگریس کی زیرقیادت ہے ۔ 17.1فیصد پنجاب حکومت کے کام سے مطمئن نہیں ہے ۔ اسی طرح ہریانہ میں 9.1فیصد اور ٹاملناڈو میں ایک فیصد کا یہ خیال ہے کہ ان کی حکومتیں اچھی نہیں ہیں ۔ اڈیشہ ، ہماچل پردیش اور جھارکھنڈ میں ردعمل ظاہر کرنے والوں نے اپنی حکومتوں کی کارکردگی کی ستائش کی ہے۔