بی جے پی اور مودی پر ممتا کا حملہ ، جھوٹے کو منزل تک پہونچانے کی کوشش

,

   

کولکتہ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی چیف منسٹر اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی کی طرف سے کولکتہ میں حالیہ منعقدہ عظیم الشان اپوزیشن ریالی کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکمراں بی جے پی کے صدر امیت شاہ، ترنمول کانگریس اور اس کی سربراہ کے خلاف اپنی مہم میں شدت پیدا کرتے ہوئے کئی الزامات عائد کی ہے لیکن ترنمول کانگریس کے ترجمان ڈیرک اوبرائین نے ہر الزام کا نکتہ بہ نکتہ جواب دیا جو شاید جھوٹے کو منزل تک پہونچانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی کامیابی ریالی اور مالدہ میں بی جے پی کے صدر امیت شاہ کی ریالی میں شرکاء کی انتہائی معمولی تعداد پر زعفرانی جماعت حواس باختہ ہوکر جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے۔ بی جے پی نے الزامات عائد کیا کہ چند دن قبل مالدہ ہیلی پیڈ پر ممتا کا ہیلی کاپٹر اترا تھا۔ اوبرائین نے کہا کہ ممتا بنرجی نے مئی 2018ء میں بی جے پی کے پیوش گوئل نے الزام عائد کیا کہ مغربی بنگال حکومت نے اس (بی جے پی) کو ریالی منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی۔ اوبرائین نے جواب دیا کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ مسئلہ سپریم کورٹ میں زیرتصفیہ ہے، نیز یاترا کے دوران تشدد سے متعلق ریاستی حکومت کے اندیشے غلط نہیں ہیں۔ بی جے پی کے پیوش گوئل نے الزام عائد کیا کہ بنگال میں درگا پوجا نہیں منائی جاسکتی۔ ڈیرک اوبرائین نے جواب دیا کہ حقیقت تو ہے کہ ریاست میں اس سال 30,000 مقامات پر درگاہ پوجا کیلئے 80 گروپوں نے ریڈ روڈ پر منعقدہ بشرجن کارنیوال میں حصہ لیا تھا۔