بی جے پی اور کانگریس کے درمیان چیلنج بنے بینی وال

   

جے پور، 22 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان میں ضلع جھنجھنو کے منڈاوا اورضلع ناگور کے کھیونسر اسمبلی ضمنی انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی ریاست میں سیاسی گہماگہمی تیز ہو گئی ہے ۔ مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت بننے اور کشمیر میں دفعہ 370 ہٹانے کے بعد بی جے پی کے حق میں ماحول بنا ہوا ہیں لیکن ریاست میں کانگریس کی حکومت ہونے کی وجہ سے ضمنی انتخابات میں کانگریس بھی پورا دم خم لگانے کے لئے تیار ہے ۔ ناگور ضلع کے کھیونسر اسمبلی حلقہ سے پچھلی مرتبہ جیت حاصل کرنے ہنومان بینی وال راشٹریہ لوک تانترک پارٹی ( آر ایل پی ) کے بینر پر ناگور سے لوک سبھا الیکشن جیتنے کے ساتھ بی جے پی کو حمایت دے چکے ہے لیکن اسمبلی ضمنی انتخابات میں یہ صورت حال برقرار بھی رہے گی یا نہیں اس کی قیاس ارائی کی جا رہی ہے ۔