کولہاپور: بی جے پی کے ایم ایل اے نتیش رانے کی صحت میں بہتری کے بعد جمعرات کی دوپہر انہیں چھترپتی پرمیلا راجے (سی پی آر) اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ ڈسچارج ہونے کے بعد رانے سندھودرگ روانہ ہو گئے ۔ رانے کو سینے میں درد کے بعد علاج کے لیے سی پی آر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔انہیں جمعرات کی دوپہر اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ بعد ازاں وہ پولیس کی سخت حفاظت میں سندھودرگ روانہ ہو گئے ، جہاں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کر دیا جائے گا۔