نئی دہلی۔ تین مرتبہ سے بی جے پی ایم پی پی سی موہن نے ایک 21سالہ موسمی جہدکار دیشا جس کو’ٹول کٹ‘ کسانوں کے احتجاج سے جڑے دستاویزات کے معاملے میں گرفتار کیاہے‘ کو دہشت گرد اجمل قصاب او ربرہانی وانی سے تشبہہ دی ہے۔
یہ کہتے ہوئے کہ”عمر محض ایک عدد ہے“ مذکورہ بنگلورو سنٹر ایم پی نے اتوار کے روز ایک ٹوئٹ میں کہاکہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے اور مزیدکہاکہ ”جرم ایک جرم ہے“
برہان وانی
انہوں نے کہاکہ ”برہان وانی کی عمر21سال تھی۔ اجمل قصاب کی عمر21سال تھی۔ عمر ایک نمبر ہے۔ کوئی قانو ن سے اوپر نہیں ہے۔ قانون اپنا کام کرے گا۔ایک جرم‘ جرم ہے‘ جرم ہے‘ ہیش ٹیگ دیشا روی“۔حزب ال کمانڈر برہانی وانی کو جولائی2016میں کشمیرمیں حفاظتی دستوں نے مار گرایاتھا۔
کشمیرمیں سکیورٹی اہلکاروں پر کئی حملوں کا وہ ذمہ دار تھا۔ اجمل عامر قصاب 2008کے ممبئی دہشت گرد حملوں کو انجام دینے والو ں میں سے ایک تھا۔
قصاب کو پکڑلیاگیاتھا اور 2012میں پونے کی یرواڑہ جیل میں اس کو سزائے موت دی گئی تھی۔ نومبر11 سال2012میں کو پونے کی یرواڑہ جیل میں پھانسی پر لٹکایاگیاتھا۔
دیشا روی کو دہلی کی ایک عدالت نے بنگلور سے دہلی پولیس کے ہاتھوں ’ٹول کٹ‘ معاملے کے ضمن میں گرفتاری کے بعد پانچ دنوں کی پولیس تحویل میں بھیج دیاہے۔
اپوزیشن قائدین
این سی پی‘ اے اے پی‘ شیو سینا اور کانگریس کے اپوزیشن قائدین نے دیشا روی کی گرفتاری کی سختی کے ساتھ مذمت کی ہے۔
این سی پی کے لوک سبھا ایم پی سوپریہ سولے نے کہاکہ ”اظہار خیال کی آزادی ایک صحت مند جمہوریت کی نشانی ہے۔ ہم کچھ مسائل پر عدم اتفاق رکھتے ہوں گے مگر اختلاف رائے کی آواز کو خاموش کرنا قابل قبول ہوگا۔
دہلی پولیس کے ہاتھوں مذکورہ جہدکار دیشا روی کی گرفتاری کی سختی کے ساتھ مذمت کی۔ اختلاف رائے کے حامل لوگوں کی گرفتاری او ران کی آوازوں کو دبانہ کچھ اور نہیں بلکہ ہماری جمہوریت پر ایک حملہ ہے“۔
عام آدمی پارٹی لیڈر اور دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ”اس 21سالہ دیشا روی کی گرفتاری جمہوریت پر ایک غیرمعمولی حملہ ہے۔
ہماری کسانوں کی حمایت کرنا کوئی جرم نہیں ہے“۔ شیوسینا کی راجیہ سبھا ایم پی پرینکا چترویدی نے کہاکہ ”جنسی تبصروں کے ذریعہ ایک نوجوان لڑکی کی گرفتاری کو مقتدر اعلی کو خوش کے غرور کو تسکین پہنچانے کے لئے کئے جارہے ہیں۔
توقف کریں اور ٹوئٹ کرنے سے پہلے سونچیں اس کی بے ہودہ تصویروں کا استعمال کرتے ہوئے یہ کام کیاجارہا ہے۔ کس قسم کا معاشرہ ہم اپنی آنے والوں نسلوں کے لئے تشکیل دے رہے ہیں۔
ہیش ٹیگ دیشا روی کی گرفتاری“۔ کانگریس قائد جئے رام رمیش ایک سابق مرکزی وزیر نے اس گرفتاری کو ”مکمل مظالم“ قراردیاہے۔انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ ”یہ غیر منظور ہراسانی اورگرفتاری ہے۔ میں مکمل اظہار یگانگت کے ساتھ دیشا روی کے لئے کھڑا ہوں“
دہلی پولیس
دہلی پولیس کے بموجب دیشا ’ٹول کٹ‘ معاملہ میں کلیدی ملزم ہے کیونکہ انہوں نے تفتیش کے دوران اس بات کو تسلیم کیاہے کہ ’ٹول کٹ‘ میں ترتیب دے اور کچھ شامل کیا اور آگے بڑھایاہے۔
پچھلے ہفتہ دہلی پولیس نے گوگل سے رابطہ کرکے کسانوں کے احتجا ج سے متعلق بنائے گئے ’ٹول کٹ‘ کے لئے بنائے گئے اکاونٹ کی تفصیلات اور سرگرمیاں فراہم کرنے‘ جس کو سوشیل میڈیاپلیٹ فارم پر پیش کیاگیاتھا۔
دو ای میلز ایک انسٹاگرام اکاونٹ اور ایک یونیفارم ریسورس لوکاٹر (یو آر ایل) جس کا ٹول کٹ میں ذکر کیاگیاہے اور پولیس نے ان پلیٹ فارمس سے اس کی تفصیلات کا استفسار کیا ہے۔پولیس نے ’ٹول کٹ“ بنانے والوں کے معاملے میں نامعلوم افراد کے خلاف ایک ایف ائی آر درج کیاہے