بی جے پی بھی میدان میں، سہ رخی مقابلہ متوقع

   

حیدرآباد 24 ستمبر (این ایس ایس) کانگریس ہائی کمان نے حلقہ اسمبلی حضور نگر کے ضمنی انتخاب میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اتم کمار ریڈی کی شریک حیات اور سابق رکن اسمبلی پدماوتی ریڈی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ ٹی آر ایس کے صدر کے چندرشیکھر راؤ گزشتہ روز پرگتی بھون میں سیدی ریڈی کو امیدوار نامزد کرتے ہوئے بی فارم دے چکے ہیں۔ بی جے پی بھی اپنا امیدوار نامزد کرنا چاہتی ہے۔ اس صورت میں اس حلقہ میں تین رخی مقابلے کا امکان ہے۔