بی جے پی ترجمان سے گلوان وادی کے متعلق سوال پوچھا تو نہرو کے دور حکومت کی دوہائی دینے لگے۔ ویڈیو

,

   

ہنداور چین سرحدی کشیدگی پر ان دنوں ٹیلی ویثرن چیانلوں پر گرما گرم بحث چل رہی ہے۔ سماجی جہدکاروں‘ اپوزیشن لیڈران اور سچ بولنے والے صحافی بے باک انداز میں حکومت کی کارکردگی پر سوال پوچھ رہے ہیں۔

اور جب کبھی کسی بی جے پی ترجمان سے گلوان وادی یا حکومت کی ناکامیوں پر سوال پوچھا جاتا ہے تو وہ جواب دینے کے بجائے نہرو جی‘ اندرجی‘ راجیو جی کی دہائی دینے لگ جاتے ہیں۔ایسے ہی ٹیلی ویثرن مباحثہ کے دوران جرنلسٹ اشوتوش اور بی جے پی ترجمان گورو بھاٹیہ کے درمیان لفظی جھڑپ کا سلسلہ چل پڑا۔

جب اشوتوش نے پوچھا کہ گلوان وادی میں چل رہی ہند چین کشیدگی اور بیس فوجی جوانوں کی شہایت کا ذمہ دار کون ہے اور وزیراعظم اس پر کیاکررہے ہیں؟۔

جس پر برہم ہوکر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان گوراؤ بھاٹیہ نے اشوتوش کو بدتمیز کہہ دیا اور انہیں اس بدتمیزی کا جواب دینے کی دھمکی دی اور بتایا کہ نہ صرف گلوان بلکہ ”نہروجی نے جو زمین چین کے حوالے کی ہے وہ بھی واپس لیں گے“۔ جس کا سخت جواب اشوتوش نے بھی دیا ہے۔

ویڈیو ضرور دیکھیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=G_2N3EwX3bc&feature=youtu.be&fbclid=IwAR2XTTCyRC86za46K1BQNvE4Ch2Oe5CGYEomVs_2VuSb5V_QzkAFlTTCuJs