بی جے پی حجاب کی مخالفت کے بہانے فرقہ وارانہ پولرائزیشن کیلئے کوشاں :پیس پارٹی

   

پرتاپ گڑھ : بی جے پی عوام میں اپنی کھسکتی زمین کے لئے اپنے زیر اقتدار صوبوں میں فسطائیت کا زہر گھول کر پانچ صوبوں میں ہو رہے انتخابات میں فرقہ وارانہ پولرائزیشن کیلئے حجاب کا ایشو بنایا ہے ،تاکہ انتخاب میں اس کا فائدہ اٹھا سکے ۔پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے میڈیا کو جاری بیان میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں کے سبب آج عام شخص پریشان و حکومت سے مشتعل ہے ۔ملک و صوبہ میں بڑھتی منہگائ و بے روزگاری نے عام لوگوں کی کمر توڑ دی ہے ،جس کے سبب غریب بے سہارا لوگ بھکمری کے دہلیز پر ہیں ۔بی جے پی حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں کے سبب آج کسان خودکشی کے لئے مجبور ہے ۔کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت نہ ملنے کے سبب وہ قرض میں ڈوبا ہوا ہے ۔بے روزگاری و مہنگائی نے لوگوں کو سوچنے اور بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانے پر مجبور کر دیا ۔اترپردیش و دیگر صوبوں میں ہورہے انتخابات میں بی جے پی اپنی شکست دیکھ کر ،اب وہ فسطائیت کا زہر گھول کر انتخاب میں کامیابی کا خواب دیکھ رہی ہے ،جس کے لئے انتخاب کے دوران ایک سازش کے تحت تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کو حجاب میں آنے سے روکنے کے لئے ان پر بی جے پی و آر ایس ایس کے غنڈے حملہ کر فرقہ وارانہ پولرائزیشن کرنے میں کوشاں ہیں ۔