بی جے پی رکن اسمبلی ہری شنکر برہمن مسئلہ پر مستعفی

   

لکھنؤ: اترپردیش میں اسمبلی انتخابات سے عین قبل بی جے پی کو ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے ہاتھرس سیٹ کے ایم ایل اے ایڈوکیٹ ہری شنکر ماہور نے پارٹی پر برہمنوں، دلتوں اور پسماندہوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔یوگی حکومت میں وزیر کے عہدے سے سوامی پرساد موریہ کے استعفیٰ کے بعد اب تک تین وزراء اور سات ایم ایل ایز استعفیٰ دے چکے ہے ۔ ہری شنکر نے جمعرات کی دیر شام بی جے پی کے ریاستی صدر سواتنتر دیو سنگھ کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا۔ ہری شنکر کے علاوہ جن وزراء اور ایم ایل ایز نے استعفیٰ دیا ہے انہوں نے یوگی حکومت میں دلتوں، پسماندہ اور اقلیتوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے ۔ریاستی صدر کو استعفیٰ میں ہری شنکر نے خود کو دیگر ارکان اسمبلی کی طرح موریہ کا حامی بھی نہیں بتایا ہے۔
انہوں نے اپنے استعفیٰ میں کہا ‘‘بی جے پی کی ریاستی حکومت کے پورے پانچ سالوں کے دوران برہمنوں، دلتوں، پسماندہ طبقات کے لیڈروں اور عوامی نمائندوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اور انہیں مناسب احترام نہیں دیا گیا۔