بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے اسلام فوبیک تبصرے پر اویسی کامودی سے استفسار”آپ کے حبیبیوں کے ساتھ اس کو شیئر کریں“۔

,

   

جمعرات کے روز جنوبی دہلی کے لوک سبھا ایم پی نے پارلیمنٹ میں بات کرنے کے دوران بی ایس پی کے امروہا سے رکن پارلیمنٹ دانش علی کو ”مسلم دہشت گرد‘بھڑوا‘ملا‘ اور کٹوا“ کے نام سے مخاطب کیا۔


کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) صدر اسدالدین اویسی نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رامیش بیدھورائی کی جانب سے پارلیمنٹ میں فرقہ وارانہ جملے‘ توہین اوتذلیل کرنے پر ردعمل پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ”کوئی تعجب کی بات“ نہیں ہے۔

جمعرات کے روز جنوبی دہلی کے لوک سبھا ایم پی نے پارلیمنٹ میں بات کرنے کے دوران بی ایس پی کے امروہا سے رکن پارلیمنٹ دانش علی کو ”مسلم دہشت گرد‘بھڑوا‘ملا‘ اور کٹوا“ کے نام سے مخاطب کیا۔بی جے پی ایم پی نے کہاکہ ”یہ ملا دہشت گرد ہے‘ باہر پھینکو نے اس ملا کو“۔

بیدھورائی کی بات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اویسی نے کہاکہ بیدھورائی کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جائے گی انہیں پارٹی کے دہلی صدر کے عہدے پر ترقی دیکر اعزاز سے نوازا جائے گا۔

سابق مرکزی وزیر صحت اور بی جے پی لیڈر ہرش وردھن کو بیدھورائی کے انتہائی قابل اعتراض جملوں پر ہنستے اور لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا جو بیدھورائی نے ایک مسلم رکن پارلیمنٹ کے خلاف استعمال کئے تھے۔

اویسی کی بات اس وقت درست ثابت ہوئی جب پارلیمنٹ میں بدسلوکی کی زبان استعمال کرنے کی تاریخ رکھنے والے مذکورہ رکن پارلیمنٹ کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی جانب سے انتباہ دیکر چھوڑ دیاگیا۔

وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کستے ہوئے اویسی نے مودی کی مسلم دنیاکے قائدین سے ان کی دوستی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس ویڈیو کو اپنے حبیبیوں کے ساتھ شیئر کریں۔

https://x.com/asadowaisi/status/1705131431406538807?s=20