بی جے پی سندیش کھالی کو نندی گرام بنانے میں ناکام:ممتا

   

کولکتہ : چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی سوچ رہی تھی کہ سندیش کھالی نندی گرام اور سنگور بن جائے گا۔مگر ممتا بنرجی نے کہا کہ سندیش کھالی سنگور اور نندی گرام نہیں بن سکتا ہے ۔اس لئے ہم نے ظلم نہیں کیا ہم ظالموں پر کارروائی کرتے ہیں ۔گجرات میں خواتین کے ساتھ کیا ہوا تھا ۔یوپی میں عصمت دری کی شکار خواتین کے ساتھ کیا ہوا سارا ملک جانتا ہے ۔ کل وزیر اعظم مودی نے ممتا بنرجی پر بدعنوانی کے الزامات عائد کئے تھے ممتا بنرجی نے کہاکہ میں انہیں وائٹ پیپر شائع کرنے کا چیلنج دیتی ہوں۔ یوپی میں کرپشن ہے ۔ اگر اس کے پاس طاقت ہے تو وہ رپورٹ شائع کرے ۔ اگر کوئی علاقے میں بدتمیزی کرتا ہے تو ہم اسے گرفتار کر لیتے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ پہلے اپنے امیدوار پر لگی مہر کو دیکھیں۔ پھر ہمیں کرپٹ کہیں۔ اگر آپ کو الیکشن جیتنے کا اتنا ہی یقین ہے پھر سب کو ووٹ دینے دیں ۔ پریس کو کام کرنے دیں ، جمہوریت کا گلا نہ گھونٹیں ۔نیرو مودی ، للت مودی یہ سب تمہارے غدار ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ عدلیہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے ایک جج نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرکے عدالت کو رسوا کیا ہے ۔