کے ٹی آر نے خیرمقدم کیا، زنخوں کی سیاست کرنے کا بی جے پی پر الزام عائد کیا
حیدرآباد۔/20 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) بی جے پی سے مستعفی سابق رکن اسمبلی بی بھکشمیا گوڑ نے تلنگانہ بھون پہنچ کر ٹی آر ایس ورکنگ صدر کے ٹی آر سے ملاقات کرکے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ کے ٹی آر نے گلابی کھنڈوا پہناتے ہوئے بھکشمیا گوڑ کا ٹی آر ایس میں خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر وزیر برقی جگدیش ریڈی کے علاوہ دوسرے موجود تھے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کے ٹی آر نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے زنخوں کی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ بی جے پی ایک بدبختانہ کلچر کو فروغ دے رہی ہے۔ تمام جمہوری و قانونی اداروں کا بیجا استعمال کررہی ہے۔ جبکہ ٹی آر ایس ترقی اور فلاحی اسکیمات کو موضوع بناتے ہوئے عوام سے رجوع ہورہی ہے۔ 6 دہوں پر مشتمل فلورائیڈ مسئلہ کا صرف 4 سال میں خاتمہ کردیا گیا ۔ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے تلنگانہ حکومت بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے۔ ضلع نلگنڈہ کے عوام باشعور ہیں ۔ حضور نگر اور ناگرجنا ساگر کے ضمنی انتخابات میں عوام نے ٹی آر ایس کو کامیاب بنایا ہے، وہی نتائج اب منوگوڑ میں بھی دہرائے جائیں گے۔ بھکشمیا گوڑ کی ٹی آر ایس میں شمولیت کے بعد ٹی آر ایس کی طاقت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ٹی آر ایس کے امیدوار کے پربھاکر ریڈی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ بی جے پی کے تمام سیاسی حربے ناکام ہوں گے۔ ن