بی جے پی قائدین نے دہلی یونیورسٹی طالبات کے ساتھ ”دی کیرالا اسٹوری“ دیکھی

,

   

دریاگنج کے ڈیلائیٹ سنیماہال میں پارٹی کی ریاستی یونٹ کے میڈیاتعلقات محکمہ نے ایک خصوصی شو کی بکنگ کی تھی۔
نئی دہلی۔متعدد بی جے پی قائدین نے دہلی یونیورسٹی کی طالبات کے ساتھ شہر کے ایک سنیما ہال میں ”دی کیرالا اسٹوری“ کا ایک شو دیکھا ہے‘ شائقین کے ساتھ ان طالبات کوبی جے پی کی ریاستی یونٹ نے مدعو کیاتھا۔

دریاگنج کے ڈیلائیٹ سنیماہال میں پارٹی کی ریاستی یونٹ کے میڈیاتعلقات محکمہ نے ایک خصوصی شو کی بکنگ کی تھی۔

اس خصوصی شو کودیکھنے کے لئے مرکزی وزیرمیناکشی لیکھی‘ بی جے پی قومی جنرلسکریٹری ترون چھاوگ‘ ریاستی صدر وریندر سچ دیو‘ اورسابق مرکزی وزیرہرش وردھن سنیما ہال پہنچے تھے۔ دہلی بی جے پی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان سیاسی قائدین کے ساتھ آر ایس ایس کی اسٹوڈنٹ وینگ اے بی وی پی‘ ڈی یو گرلز اسٹوڈنٹ ایک گروپ‘ بعض مقامی تاجرین اور پریس کے ممبرس پہنچے تھے۔

سچ دیو نے دعوی کیاہے کہ مذکورہ فلم کیرالا کی عورتوں پرمبنی ہے جس کو ”جبراًلوجہاد اور جبری تبدیلی مذہب کاشکار بنایاگیاہے“۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں ”لوجہاد“ کے خطرات کے خلاف یہ شعور بیدار کرتا ہے۔

اپنی ریلیز سے قبل ہی جو فلم تنازعہ کاشکار ہوگئی تھی اس کے ہدایت کر سویپ ٹو سین ہیں اور اس کا کیرالا کے مختلف اضلاعوں اور تاملناڈو میں تھیٹرس مالکین کی جانب سے بائیکاٹ کیاگیاہے۔ فلم کا مرکزی دعوی یہ ہے کہ 3200کیرالا سے تعلق رکھنے والی خواتین نے ائی ایس ائی ایس میں شمولیت اختیار کی تھیں جو غیرمصدقہ ہے۔

فلم کے پرڈویوسرس نے اپنے تمام سوشیل میڈیاپوسٹ سے اسکو دعوی کو اسوقت ہٹادیاجب کیرالا ہائی کورٹ نے انہیں ایسا کرنے کو کہاتھا۔ اس فلم کی ریلیز5مئی کوہوئی ہے۔ ریاستی بی جے پی نے دہلی کی اے اے پی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس کوٹیکس فری کریں اور 15-16سال کی عمر کے گروپ کی لڑکیوں میں اس کی خصوصی اسکریننگ کرائیں۔

اس سے قبل دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال کو تحریر کئے گئے مکتوب میں دہلی بی جے پی ترجمان پروین شنکر کپور نے انہیں فلم دیکھنے کو کہا‘ دعوی کیاہے کہ فلم”سنگین لوجہاد کے معاملات“تبدیلی مذہب“ اور معصوم لڑکیوں کو ”دہشت گردی“ میں دھکیلنے پر مبنی ہے۔جونیرہوم منسٹر جی کشن ریڈی نے 2020میں جانکاری دی تھی کہ قانون میں ”لوجہاد“ کی کوئی تعریف نہیں ہے اور اس میں کوئی پولیس کا مقدمہ درج نہیں ہوا ہے

کپور نے کہاکہ یونین منسٹرسمرتی ایرانی منگل کی شام کو چانکیا پوری کی ایک تھیٹر میں یہ فلم دیکھیں گے۔