بی جے پی قائد ڈی کے ارونا کا دھان خریدی مراکز کا دورہ

   

گدوال۔ 12 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج بی جے پی کے قومی نائب صدر ڈی کے ارونا نیکاشتکاروں کے مسائل اور کسانوں کے دھان خریدی مرکز لٹی پورم گاؤں،گدوال منڈل کے بریلی گاؤں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی کے ارونا نے کہاکے سی آر، نے کہا تھا کہ وہ چاول کے کسانوں سے کوئی بھی اناج، گیلا اناج خریدیں گے، اب تک ایک بھی اناج نہیں خرید، کچی فصل دکھا کر یہ کہہ کر کہ ساری فصلیں ایسی ہی ہیں، کسانوں کو تین گنا نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اگر کوئی ایسی ریاست ہے جس میں فصل بیمہ نہیں ہے تو وہ ریاست تلنگانہ ہے۔مرکزی حکومت نے فصل بیمہ اسکیم متعارف کرائی ہے لیکن کے سی آر تلنگانہ میں فصل بیمہ اسکیم کو نافذ نہیں کررہے ہیں۔تلنگانہ میں مرکزی حکومت کی طرف سے دی جانے والی سبسڈی کسانوں کو دی جانے والی ریتھو بندھو سے زیادہ ہے۔تلنگانہ میں کسانوں کو سبسیڈی دینے کی کوئی صورتحال نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ بتائیں کہ جن لوگوں کی فصلیں تباہ ہوئیں ان کو کتنے لوگوں نے 10ہزار روپے دیئے۔