بی جے پی لیڈرس کو خودکشی کیلئے مجبور کرنے پر ہریانہ آئی پی ایس آفیسر دیگر دو کیخلاف کیس درج

   

نئی دہلی: ہریانہ میں بی جے پی کے سابق کونسلر ہریش شرما کی موت کے باعث پانی پت کی ایس پی منیشا چودھری اور دیگر دو پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہیکہ ان پولیس آفیسرس نے بی جے پی لیڈرس کو خودکشی کیلئے مجبور کیا تھا۔ متوفی لیڈر کے ارکان خاندان نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی لیڈر ہریش شرما نے ایک کیس کے سلسلہ میں پولیس کی مسلسل ہراسانی کے بعد کنال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے ہریش اور ان کی دختر کے علاوہ دیگر 8 افراد کے خلاف کیس درج کیا تھا۔ دیوالی کی رات پٹاخے فروخت کرنے کی پاداش میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔