بی جے پی لیڈر نے ”بھابھی جی پاپڑ“ کیا لانچ‘کویڈ 19کے علاج کا بھی دعوی

,

   

نئی دہلی۔ بی جے پی کے ایک لیڈر ارجن رام میگھاول نے ایک ویڈیو میں ”بھابھی جی پاپڑ“ کی تشہیر کی ہے۔

ان کا دعوی ہے کہ ’پاپڑ‘ میں موجود اجزا سے کسی بھی فرد کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا اور کرونا وائر س سے مقابلے میں وہ مدد کرے گا۔

مملکتی پارلیمانی امور اور ہیوی انڈسٹریز کے وزیر کے مذکورہ ویڈیو کے سوشیل میڈیا پر گشت کرنے کے بعد کئی لوگوں نے ان کی اس غیر سائنسی دعویٰ کا مذاق اڑایا ہے۔

پرڈاکٹ کی پیشکش پر برانڈ کے مالک سنیل بھانسالی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بھی میگھا ول کو دیکھا گیا ہے اور انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے اتمانربھر بھارت کے تحت پہل پر ”کامیابی“ کی انہیں امید ہے۔

https://twitter.com/AnyBodyCanFly/status/944537075444936704?s=20

انہوں نے دعوی کیاکہ پاپڑ میں شامل اجزا جیسے ہلدی‘ کالی مرچ‘ تلسی کا پتے‘ دال‘ نمک اور دیگر چیزوں سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا۔

جمعہ کے روز میگھاول نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو ریلیز کرتے ہوئے راجستھان کے پاپڑ اور بھوجیا کے متعلق بات کی ہے۔

انہوں نے ’ووکل برائے لوکل‘ کی پہل کے تحت پراڈکٹ کی تعریف کی۔میگھاول منسٹرس اور بی جے پی لیڈران کو اپنے ٹوئٹ میں ٹیگ کیا اور استفسار کیاکہ اس مشہور چیز کے متعلق بات کریں

یہاں پر کچھ ردعمل پیش کئے جارہے ہیں

https://twitter.com/PynePulak/status/1286926190943457282?s=20

https://twitter.com/Ravinderjain274/status/1286537225182703616?s=20