بی جے پی مجھے پارلیمنٹ سے باہر رکھنے کوشاں : محبوبہ مفتی

   

سرینگر: پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی ان کو پارلیمنٹ سے باہر رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب بھی لوگوں پر مشکل وقت آتا ہے تو میں ان کے لئے آواز بلند کرتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ جب میرا دل تنگ ہوجاتا ہے اور مشکلیں در پیش ہوتی ہیں تو میں اپنے والد کے مزار پر آکر فاتحہ پڑھتی ہوں۔ موصوف پی ڈی پی صدر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی کشمیر میرا آبائی وطن ہے اور بجبہاڑہ میرا گھر ہے جب بھی میرا دل تنگ ہوجاتا ہے اور مجھے مشکلیں آتی ہیں تو میں اپنے والد کے مزار پر آکر فاتحہ پڑھتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی الیکن مہم شروع نہیں کی ہے لیکن اپنے والد کے مزار پر حاضر ہوئی ہوں کیونکہ جب میں نے اپنا سفر شروع کیا تھا تو وہ میرے ساتھ تھے ۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں وکشمیر کو بڑے چلینجوں کا سامنا ہے اور ہماری شناخت پر خطرناک بادل منڈلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘جب بھی لوگوں پر مشکل وقت آیا ہے تو میں نے لوگوں ان کے لئے آواز بلند کی ہے ‘۔