اعظم گڑھ :ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومتوں نے آئیں کے مطابق کام نہیں کیا اور جمہوریت کو کمزور کیا ہے ۔یادو نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا‘بابا صاحب نے جو آئین دیا ہے اس سے بڑھ کر ہمارے لئے احترام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔ آئین نے طاقت دی ہے ۔ آئین ہم سب کی ڈھال ہے ۔ آئین نے سبھی کو احترام دیا ہے ۔ اب سب کی ذمہ داری ہے کہ اس آئین کو بچانے کے لئے لگاتار کام کرتے رہیں۔ کچھ لوگ بابا صاحب کے آئین کو ٹھیس پہنچانے کا کام کررہے ہیں۔
لوک سبھا الیکشن میں عوام نے بی جے پی کو جمہوریت کی طاقت کا احساس کرادیا ہے ۔ کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ بی جے پی کے اتنے بڑے بڑے لوگ الیکشن ہار جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے آئین کے مطابق کام نہیں کیا۔ جمہوریت کو کمزور کیا۔ پی ڈی اے کے ریزرویشن کو چھینا۔ عوام نے بی جے پی کو لوک سبھا میں ہرایا۔ عوام نے ہی سماج وادی پارٹی کو لوک سبھا الیکشن میں جتانے کا کام کیا۔ جب ملک کے سامنے مشکل حالات تھے ۔ جمہوریت اور آئین بچانے کا چیلنج تھا تب یہاں عوام نے سماج وادیوں کا ساتھ دیا۔ پی ڈی اے کنبہ نے اتحاد دکھایا۔ ہم سماج وادی لوگ عزم لے کر جمہوریت اور آئین بچانے کی لڑائی کو آگے بڑھائیں گے ۔