بی جے پی ڈری ہوئی ہے: پپو یادو

   

پٹنہ :بہار میں پپویادو کے کانگریس میں شامل ہونے اور اپنی پارٹی جن ادھیکار مورچہ کو کانگریس میں ضم کرنے سے بی جے پی بری طرح خوفزدہ ہوگئی ہے۔ یہ ہم نہیں بلکہ خود پپو یادو کہہ رہے ہیں۔ وہ اس ڈر کا نتیجہ اپنی سیکورٹی چھین لیا جانا بتا تے ہیں۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ کانگریس میں شامل ہوتے ہی میری سیکورٹی چھین لی گئی ہے۔ وہ میری مقبولیت سے ڈرے ہوئے ہیں۔ انہیں میری سیکورٹی سے کھلواڑ منہگا پڑے گا۔دہلی میں اپنی جن ادھیکار مورچہ کو کانگریس میں ضم کرنے کے بعد پورنیہ جا رہے پپو یادو نے باگ ڈوگرا ایئر پورٹ پر پہنچنے کے بعد بی جے پی اور جے ڈی یو حکومت پر اپنی سیکورٹی سے کھلواڑ کا الزام لگایا۔