بی جے پی کا بلڈوزر ’نفرت اوردہشت‘ لے جارہا ہے۔ راہول گاندھی

,

   

نئی دہلی۔کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے منگل کے روز کہاکہ حکومت کو عوام کے مسائل جیسے مہنگائی اور بے روزگاری پر بلڈوزر چلانا چاہئے لیکن بی جے پی کا بلڈوزر ’نفرت اور دہشت‘ اٹھائے چل رہا ہے۔

ان کا یہ تبصرہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب رام نومی جلوس میں پتھر بازی کے الزام کے تحت مدھیہ پردیش انتظامیہ نے کم از کم 50”غیر قانونی“ مکانات کو کھارگاؤن ضلع انتظامیہ کی جانب سے منہدم کردیاگیا ہے۔ ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ تشدد کے دوران عوامی اور خانگی املاک کو ہونے والے نقصانات کی بھرپائی فسادیوں سے کی جائے گی۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایک رام نومی جلوس میں پتھر اؤ کرنے کے بعد جس کی وجہہ سے کھا ر گاؤن میں بڑے پیمانے پر تباہی پیش ائی ہے 80سے زائد لوگوں کو گرفتار کیاگیاہے۔ گاندھی نے ہندی میں کئے گئے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ”ملک کی عوام کو مہنگائی او ربے روزگاری نے تھکا دیاہے۔

حکومت کو چاہئے کہ عوام کے ان مسائل پر بلڈوزر چلائے۔ مگر بی جے پی کا بلڈوزر نفرت او ردہشت اٹھائے ہوئے ہے“۔رام نومی تقاریب کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں تشدد کے واقعات پیش ائے ہیں جس میں ایک فرد کی موت اور 12جھارکھنڈ کے لاہارڈاگا میں زخمی ہوئے ہیں‘ وہیں ایک کرفیوکھارگاؤن شہر میں توڑ پھوڑ پتھر بازی کے واقعات کے بعد کرفیو نافذ کردیاگیاہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے نے بھی رام نومی جشن کے دوران تشدد پر بی جے پی کو تنقید کانشانہ بنایاہے۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ”بھگوا ن رام کا جشن مریاد پرشتم کے طور پر منایاجاتا ہے‘ جس کا مطلب بے راست بازی کا مظہر ہے۔

بھگوان رام کے پیدائش کے دن عدم روادی‘ تشدد اورنفرت کی کارو ائی انجام دے جارہی ہیں“۔