بی جے پی کا تریپورہ اسمبلی کیلئے 48 امیدواروں کا اعلان

   

نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے تریپورہ اسمبلی انتخابات کے لیے آج اپنے 48 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی، جس میں وزیر اعلیٰ مانک ساہا کو ٹاؤن بورڈووالی سیٹ سے امیدوار قرار دیا گیا ہے ۔ ان ناموں کو وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اور بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا کی صدارت میں کل یہاں پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امیت شاہ، بی جے پی کے جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش، تریپورہ کے وزیر اعلیٰ مانک ساہا، پارٹی کے تریپورہ انچارج ڈاکٹر مہیش شرما، تریپورہ کے سابق وزیر اعلیٰ بپلو دیو اور الیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین بھی میٹنگ میں شامل ہوئے ۔ پہلی فہرست میں شامل 48 امیدواروں میں سے تقریباً ایک چوتھائی یا 11 خواتین ہیں۔ تریپورہ اسمبلی کی کل 60 سیٹوں کے لیے پولنگ 16 فروری کو ہوگی، جب کہ ووٹوں کی گنتی 2 مارچ کو ہوگی۔ امیدواروں کی نامزدگی کی آخری تاریخ 30 جنوری ہے ۔