بی جے پی کا علیؓ میں نہیں بجرنگ بلی میں ایقان : یوگی

   

میرٹھ ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے میرٹھ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپنے مزاج کے مطابق ایک بار پھر زہراگلتے ہوئے عوام میں فرقہ وارانہ منافرت پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے راہول گاندھی کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ صدر کانگریس اور اُن کی پارٹی کا ایقان علیؓ پر ہے جب کہ بی جے پی بجرنگ بلی پر یقین رکھتی ہے ۔ آدتیہ ناتھ کے اس بیان کی شدید مذمت کی جارہی ہے لیکن ان کی مدافعت کرتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ شاید یہ بات بے ارادہ اُن کے منہ سے نکل گئی ہوگی ۔ چند دن قبل ہی یوگی نے ہندوستانی افواج کو ’مودی کی سینا‘ کہہ کر تنازعہ پیدا کردیا تھا ۔