بی جے پی کا متبادل محاذ تیار کرنے میں کے سی آر مصروف: اکھلیش یادو

   


بی آر ایس قائدین سے رابطے میں ہوں، چیف منسٹر بہار نتیش کمار
حیدرآباد۔ 13 ڈسمبر (سیاست نیوز) سماج وادی پارٹی سربراہ و سابق چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو نے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کی جانب سے اپنی علاقائی پارٹی ٹی آر ایس کو قومی جماعت بی آر ایس میں تبدیل کرنے اور 14 ڈسمبر کو دہلی میں بی آر ایس کے ہیڈ آفس کا افتتاح کرنے پر کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر قومی سطح پر بی جے پی کے متبادل محاذ تیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ موجودہ حالت میں متبادل محاذ کی شدت سے ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔ متبادل محاذ کی تیاری کیلئے چیف منسٹر تلنگانہ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی، چیف منسٹر بہار نتیش کمار تیاریاں کر رہے ہیں۔ ہم خیال سیکولر جماعتوں سے مشاورت کر رہے ہیں۔ اکھلیش نے دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے اور بے روزگاری میں ریکارڈ سطح پر اضافہ ہوگیا۔ روپیہ کی قدر ڈالر کے مقابل گھٹ رہی ہے۔ بی جے پی حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہے۔ امبیڈکر کے دستور میں ملک کے عوام کو دیئے گئے حقوق چھینے جارہے ہیں۔ ایسے نازک حالت میں متبادل کی زیادہ ضرورت ہے۔ بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی سے مقابلہ کرنے بی آر ایس سے بات چیت کی جارہی ہے۔ نتیش کمار نے بتایا کہ وہ بی آر ایس قائدین سے رابطے میں ہیں اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2024 میں بی جے پی کو شکست دینے تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ امکان ہیکہ چیف منسٹر بہار نتیش کمار جنوری کے پہلے ہفتہ میں اپوزیشن قائدین سے ملاقات کریں گے۔ ن