بی جے پی کا کوئی نہ کوئی لیڈر ہر روز پارٹی چھوڑ دیتا ہے، شرد پوار

   

ممبئی :یوپی اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی میں مچ رہی بھگدڑ پر این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی دن نہیں گزرتا جب بی جے پی کا کوئی نہ کوئی لیڈر پارٹی نہ چھوڑتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ یوپی میں 13 ارکان اسمبلی بی جے پی کو چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ آج ہی بی جے پی کے چار ایم ایل اے پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔