بی جے پی کو شکست دینے کے لئے اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے،ممتا بنرجی نے کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی سے کی ملاقات

,

   

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کے روز دہلی میں کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔رواں سال اپریل – مئی میں بنگال اسمبلی انتخابات میں دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کے خلاف لڑنے کے بعد دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی ملاقات تھی۔ یہ اجلاس 2024 کے عام انتخابات کے لئے بی جے پی کے خلاف اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوششوں کے پیش نظر اہم سمجھا جارہا ہے۔ اس ملاقات کے بعد ممتا نے کہا کہ بی جے پی کو شکست دینے کے لئے اپوزیشن کو متحد کرنا اس وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔