بی جے پی کو عام آدمی پارٹی کی مبارکباد

   

وزیراعظم مودی سے بہتر کام کی توقع، سوربھ بھردواج کا بیان
نئی دہلی 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے آج بی جے پی کو اِس کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور کہاکہ توقع ہے کہ وزیراعظم مودی اپنے مستقبل کی میعاد میں بہترین کام کریں گے۔ بی جے پی دارالحکومت دہلی میں تمام 7 نشستوں پر سبقت رکھتی ہے جبکہ اِس کے تین امیدوار ایک لاکھ ووٹوں سے آگے ہیں۔ کانگریس اور عام آدمی پارٹی دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے ترجمان سوربھ بھردواج نے کہاکہ جمہوریت میں عوام کا فیصلہ ہی قابل احترام ہوتا ہے، ہم عوام کے اِس فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ ہندوستانی عوام کے خط اعتماد کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی مستقبل میں اچھا کام کریں گے اور توقع کرتے ہیں کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مودی حکومت زیادہ سے زیادہ بہتر پالیسیاں بنائے گی۔ دہلی بی جے پی کے صدر جنھوں نے شمال مشرقی دہلی سے کانگریس کے بزرگ امیدوار سابق چیف منسٹر شیلا ڈکشٹ کے خلاف مقابلہ کیا ہے، 1.29 لاکھ ووٹوں سے آگے ہیں۔ نئی دہلی میں عام آدمی پارٹی نے اپنے 7 امیدواروں کو کھڑا کیا تھا یہ تمام ناکامی کا منہ دیکھ رہے ہیں۔