بی جے پی کو مخالف دلت کہنے کا جواب میں مودی کو بطور وزیراعظم واپسی کا وقت آگیا ہے۔

,

   

نتن گڈ کرے نے فرنٹ کے ورکرس او رلیڈرس سے کہاکہ وہ 2019میں نریندر مودی کو دوبارہ وزیراعظم منتخب کرتے ہوئے حل کریں۔

ناگپور۔بی جے پی کے ایس سی فرنٹ درجہ فہرست پسماندہ طبقات مورچہ کی جانب سے ہفتہ کے روز منعقدہ دو روز قومی کانفرنس میں یونین منسٹر نتن گڈکری نے شرکت کی ‘کانفرنس سے افتتاح وزیراعظم نریندر مودی کی ریکارڈ کئے ہوئے پیغام سے ہوئی جس میں انہوں نے حکومت کی جانب سے بی آر امبیڈکر کی زندگی سے منسلک پانچ مقامات ’پنچ ترتھا ‘ کو فروغ دینے کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے متعلق بات کی ہے۔

بعد ازاں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نتن گڈ کرے نے فرنٹ کے ورکرس او رلیڈرس سے کہاکہ وہ 2019میں نریندر مودی کو دوبارہ وزیراعظم منتخب کرتے ہوئے حل کریں۔مہمان خصوصی کے طور پر گڈکرے خطاب کررہے تھے۔

گڈکری نے کہاکہ ’’ بابا صاحب امبیڈکر کی زندگی کے اہم مقامات پر یاد گاریں قائم کرتے ہوئے بی جے پی حکومت ایس سی سماج کو سماجی اعزاز فراہم کرنے کی راہ ہموار کررہی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے فائدہ کے لئے ہم نے اسکیمات بھی نافذ کئے ہیں۔

وہ کانگریس تھی جس نے ودر بھا کے بھانڈارا لوک سبھا حلقہ سے الیکشن میں انہیں شکست دینے کی سازش کی تھی۔ اس کے علاوہ اپوزیشن ہمیں مخالف دلت اور فرقہ پرست قراردیتے ہوئے مہم چلارہا ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ اس کا جواب 2019میں نریندرمودی کو دوبارہ اس ملک کا وزیراعظم بناکر دینا ہے۔

اس مجموعہ میں بی جے پی کے ضلع پریشد سے لے کر پارلیمنٹ تک کے منتخب اراکین تھے ۔

انہوں نے کہاکہ ’’ آپ برا کام کرنے کے بجائے اچھا کرم کرتے ہوئے اپنے دشمنوں میں اضافہ کررہے ہیں۔

یہی وجہہ ہے کہ بہت قریب سے مخالفین آپ کے خلاف ہیں۔ کیوں ایک بھتیجا پھوپھی سے ہاتھ ملانے کے دوڑا ؟‘‘۔

انہوں نے سماج وادی پارٹی کے لیڈر اکھیلیش یادو اور بہوجن سماجی پارٹی کی لیڈر مایاوتی کی سمت اشارہ کیاتھا۔انہوں نے مزیدکہاکہ’’ دونوں کا ساتھ آنا ہماری طاقت اورکام کا نتیجہ ہے۔

تمام کو ایک ساتھ آنے دو ۔مودی جی کی قیادت میں ہم انہیں دھول چٹائیں گے‘‘۔