بی جے پی کچھ دوستوں کے ساتھ مل کر بناے گی کشمیر میں طاقت ور حکومت : رام مادہو

,

   

Ferty9 Clinic

بی جے پی کے جنرل سیکرٹری رام مادہو نے اتوار کے دن ایک پریس کانفرنس سے مخاطب ہو کر کہا کہ بی جے پی کشمیر کے اسمبلی انتخابات اکیلے لڑے گی اور انتحابات کے بعد اپنے کچھ دوستوں سے مل کر مضبوط حکومت بناے گی، بی جے پی لیڈر نے کہا کہ بی جے پی ریاست کے سبھی سیٹوں پر انتخاب ات لڑیے گی انتخابات سے قبل کسی پارٹیوں اتحاد ممکن نہیں ہے۔ ایسا محسوس ہو تا ہے کہ بی جے پی اپنی عادت کے مطابق خرید فروخت کی تیاری میں ہے یا کر چکی ہے ۔ رام یادو نے مزید کہا کہ وزیر اعظم ۳ فروری سے کشمیر میں انتخابی ریلی کا آغاز کریں گے، بی جے بی کشمیر کے انتخابات لڑنے کے لیے ہر وقت تیا ر ہے چاہے انتخابات ایک ساتھ ہو یا دونوں انتخابات الگ الگ ہو ، واضح رہے کہ الیکشن کمیشنر نے نومبر کو کہا تھا کہ وہ انے والے چھ مہینوں میں انتخابات کرایں گے ، فی الحال کشمیر میں صدر راج نافذ ہے۔
سیاست نیوز