بی جے پی کی تاریخی مسابقت

   

نئی دہلی ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے 2019ء لوک سبھا انتخابات میں 437 امیدوار کھڑے کئے جو اس پارٹی کی تاریخ میں ابھی تک کی سب سے بڑی تعداد ہے اور شائد یہ بھی پہلی مرتبہ ہے کہ اس نے اپنی اصل حریف پارٹی کانگریس سے کہیں زیادہ امیدوار کھڑے کئے ۔ بی جے پی نے 2014ء میں 427 امیدوار انتخابی میدان میں اتارے تھے جبکہ کانگریس نے 450 نشستوں پر مسابقت کی تھی۔ کانگریس نے کئی جگہ انتخابی اتحاد قائم کیا ہے۔