بی جے پی کی دوسری فہرست میں گڈکری شامل

   

نئی دہلی: بی جے پی نے چہارشنبہ کو لوک سبھا انتخابات کیلئے اپنے مزید 72 امیدواروں کا اعلان کیا۔پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے گزشتہ پیر کی رات ہونے والے اپنے اجلاس میں ان ناموں کی منظوری دی تھی۔پارٹی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے آج یہاں یہ فہرست جاری کی۔ اس فہرست میں 10 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقہ کی 72 نشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ان میں 15 خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔دوسری فہرست میں مرکزی وزیر نتن گڈکری مہاراشٹرا کے ناگپور سے ، کرناٹک کے دھارواڑ سے پرہلاد جوشی، شمالی ممبئی سے پیوش گوئل، ہماچل پردیش کے ہمیر پور سے انوراگ سنگھ ٹھاکر، گروگرام (ہریانہ) سے راؤ اندرجیت سنگھ، وزیر منوہر لال کھٹر کو کرنال سے اور بی جے پی کے قومی میڈیا انچارج انل بلونی کو گڑھوال سے ٹکٹ دیا گیا ہے ۔