واشنگٹن : اقتداراورعوام کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے بی جے پی دور میں دہشت گردانہ واقعات رونما کروانے کی لمبی تاریخ ہے۔ امریکی جریدہ ’بلوم برگ‘ کی رپورٹ کے مطابق 1999 میں قندھار میں ہوائی جہاز اغوا کا واقعہ ہوا،اس وقت بھی ہندوستان میں بی جے پی کی حکومت تھی جبکہ2001 میں پارلیمنٹ پر حملہ بھی بی جے پی کے دور میں ہوا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 2002میں اکشردھام مندر پرحملہ کے وقت بھی بی جے پی ہی برسراقتدار تھی اور اسی سال امر ناتھ یاترا پر حملہ ہوا تھا۔ 2016میں پٹھان کوٹ حملہ بھی بی جے پی سرکار کے دوران ہوا، اسی سال اڑی دہشت گردی حملہ ہوا۔ 2017میں ایک بار پھر امر ناتھ یاترا پر حملہ ہوا جبکہ 2019 پلوامہ دہشت گردی کے واقعہ کے وقت بھی بی جے پی اقتدار کے مزے لوٹ رہی تھی۔ اب 2025 میں پہلگام دہشتگردی واقعہ بھی بی جے پی کے نریندر مودی کی سرکار میں ہوا، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ حملے بی جے پی سرکار کے دور میں اتفاقیہ نہیں ہیں۔