بی جے پی کی مخالفت کا مطلب ہندوؤں کی مخالفت نہیں : بھیا جی جوشی

,

   

پاناجی ۔ /9 فبروری(سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری سریش بھیاجی جوشی نے کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی صرف ایک سیاسی پارٹی ہے ۔ اسے ہندوؤں سے نہیں جوڑنا چاہئیے۔بی جے پی کی مخالفت کا مطلب ہندوؤں کی مخالفت نہیں ہے ۔ ہندو ہرگز فر قہ پرست نہیں ہوسکتے ۔ جوشی گوا میں منعقدہ آر ایس ایس کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا ہندوتوا ہندوستان کی روح ہے ۔