بی جے پی کی مدد سے 9ویں مرتبہ بہار کے چیف منسٹر بنے نتیش کمار

,

   

اپوزیشن کے انڈیا بلاک کے ساتھ اتحاد ختم کرنے اور اس کے بعد ریاست میں لالو پرساد یادو کی زیر قیادت آر جے ڈی او رکانگریس اتحاد سے باہر نکلنے کے بعد یہ پیش آیاہے۔


بہار۔ جنتا دل (یو) صدر نتیش کمار نے اتوار 28جنوری کے روزبی جے پی کے زیر قیادت نیشنل ڈیموکرٹیک الائنس کے ساتھ ہاتھ ملاکر نویں مرتبہ بہار کے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لینے کا ایک ریکارڈ بنالیا ہے۔

اپوزیشن کے انڈیا بلاک کے ساتھ اتحاد ختم کرنے اور اس کے بعد ریاست میں لالو پرساد یادو کی زیر قیادت آر جے ڈی او رکانگریس اتحاد سے باہر نکلنے کے بعد یہ پیش آیاہے۔

نتیش کمار کی زیر قیاد ت نئی حکومت میں جملہ 8کابینی وزراء نے حلف لیاہے۔ بی جے پی سے تین سمراٹ چودھری‘ وجئے کمار سنہا اور پریم کمار۔

جے ڈی یو سے تین وجئے کمار چودھری‘ بجندر پرساد یادو‘ شرون کمار او رہندوستانی عوام مورچہ (سکیولر)صدر سنتوش کمار سومن اور آزاد رکن اسمبلی سمیت کمار سنگھ نے بطور منسٹران حلف لیا ہے۔


عظیم اتحاد میں چیزیں ٹھیک نہیں چل رہی تھیں۔ نتیش
اس سے قبل گورنر کو اپنا استعفیٰ کا مکتوب دینے کے بعد پیش ائے سیاسی ہنگامہ آرائی پر اپنے پہلے ردعمل میں نتیش کمار نے کہاکہ ”عظیم اتحاد“ جو ایک دیڑھ سال قبل تشکیل پایاتھا‘ اس میں حالات”ٹھیک نہیں“ ہیں۔

تیزی کے ساتھ بدلتے سیاسی پس منظر میں گورنر راجندر ارلیکر کو نتیش نے بی جے پی اراکین اسمبلی کی حمایت پر مشتمل لیٹرس کے ساتھ اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

استعفیٰ کا مکتوب قبول کرتے ہوئے گورنر نے نئی حکومت کی تشکیل تک نگران چیف منسٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کی گورنر نے نتیش سے درخواست کی۔

سمجھا جارہا ہے کہ اتوار کے روز بی جے پی سے دو ڈپٹی چیف منسٹران کے ہمراہ چیف منسٹر کی حیثیت سے نتیش کمار نویں مرتبہ حلف لیں گے۔

لالو پرساد یادو کے بیٹے تیجسوی یادو سابقہ حکومت میں ڈپٹی چیف منسٹر تھے۔ تیجسوی کے بڑے بھائی تیج پرتاب یادو بھی کابینی وزیر تھے۔

مذکورہ آر جے ڈی جو بہار اسمبلی میں 79اراکین اسمبلی کے ساتھ سب سے بڑی سیاسی جماعت بشمول اودھ بہاری چودھری جو اسپیکر ہیں کے ہونے کے باوجود دعوی پیش کرنے سے قاصر دیکھائی دے رہی تھی