بی جے پی کی ’ کتوں جیسی ذہنیت ‘

   

مدھیہ پردیش کے وزیر کا ریمارک
جھبوا ( مدھیہ پردیش ) 15 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش حکومت کی جانب سے بو سونگھنے والے کتوں اور ان سے نمٹنے والے حکام کے تبادلوںپر تنقید کے جواب میں مدھیہ پردیش کے ایک وزیر نے کہا کہ بی جے پی کی ذہنیت کتوں جیسی ہے ۔ ریاستی وزیر سجن سنگھ ورما نے کہا کہ کیا کوئی جانوروں سے دشمنی رکھ سکتا ہے ؟ ۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ کتوں کا تبادلہ ہو رہا ہے ۔ بہتر ہوتا کہ وہ کہتے کہ ڈاگ اسکواڈ کے تبادلے ہو رہے ہیں۔ ان کی ایسی ہی ذہنیت ہے ۔ کتوں جیسی ۔ اس پر حکومت کچھ نہیں کرسکتی ۔ بی جے پی نے اس بیان پر کہا کہ چیف منسٹر کمل ناتھ کو اس کا نوٹ لیتے ہوئے وزیر کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے ۔