بی جے پی کے انناؤ سے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہارج نے عصمت ریزی کے ملزم رکن اسمبلی سے لوک سبھا الیکشن کے بعد اس کاشکریہ ادا کرنے جیل پہنچے

,

   

لکھنو۔بی جے پی کے انناؤ سے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے چہارشنبہ کے روز جنرل الیکشن کے بعد شکریہ ادا کرنے کے لئے ستیا پور کی ضلع جیل میں قید عصمت ریزی کے ملزم رکن اسمبلی کلدیب سنگھ سینگر سے ملاقات کے لئے پہنچے۔

چارمرتبہ کے رکن اسمبلی سینگر کو مبینہ طور پر 4جون کے روز ملازمت کی خاطر ملاقات کے لئے آنے والی لڑکی کی عصمت ریزی کے الزام میں جیل میں بند کردیاگیا ہے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ساکشی مہاراج نے کہاکہ ”ہمارے مشور اور مقبول رکن اسمبلی کلدیپ سینگر کچھ وقت سے جیل میں بند ہیں۔میں نے سونچا کے الیکشن ے بعد یہ وقت ا ن کا شکریہ ادا کرنے کے لئے صحیح ہے“۔

تاہم جیل سپریڈنٹ ڈی سی مشرا نے کہاکہ ملاقات صرف دومنٹ کی رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سینگر کے متعلق رکن پارلیمنٹ نے جانکاری حاصل کی۔ جیل سپریڈنٹ نے کہاکہ ”انہو ں نے کہاکہ وہ رکن اسمبلی کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے شکریہ ادا کیا اور چلے گئے۔

بڑی مشکل سے دومنٹ کا وقت گذارا“۔مشرا نے پی ٹی ائی سے کہاکہ کیونکہ ساکشی مہاراج ایک رکن پارلیمنٹ ہیں انہیں ”پروٹوکال کے مطابق وقت دیاگیا“۔ پی ٹی ائی سے جیل سپریڈنٹ نے کہاکہ ”آج عید اور عالمی یوم آلودگی ہے۔

انہوں نے کچھ وقت یہاں پر بیٹھا اور جیل میں کیا کام ہورہا ہے اس کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے جیل میں شجرکاری کے جو کام کئے جاتے یں اس کے متعلق بتایا“۔

مذکورہ انناؤ رکن پارلیمنٹ نے جیل میں ایک پودا بھی لگایا۔مشرا نے کہاکہ ”انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ جیل کے لئے ایک ہزار پود ے دیں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ”جیل قیدلوگوں کے افطار او ررمضان کے متعلق بھی جانکاری حاصل کی“