بی جے پی کے رکن اسمبلی نے اگلا زہر، آر ایس ایس کے 100 سال پورے ہونے پر ہندو راشٹر اعلان ہو جائے گا ہندوستان

,

   

اپنے متنازعہ بیانات سے اکثر وبیشتر سرخیوں میں بنے رہنے والے بلیا ضلع کی بیریا اسمبلی سیٹ سے بی جے پی رکن اسمبلی سریندر سنگھ نے کارکنان کی ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ رام کی شکل میں نریندر مودی اور ہنومان کی شکل میں یوگی آدتیہ ناتھ ہندوستان کے جمہوری نظام میں اوتار لے چکے ہیں۔ 2024 میں آر ایس ایس کے 100 سال پورے ہونے جا رہے ہیں۔ آر ایس ایس کے 100 سال پورے ہونے پر ہندوستان ہندو راشٹر ہونے کا اعلان ہو جائے گا۔

سریندر سنگھ نے اکھلیش یادو کو چور اور مایاوتی کو لالچی کہہ ڈالا۔ انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ اکھلیش اور مایاوتی دونوں کے لئے غلط لفظ کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ مایاوتی تو خالص طور سے سیاسی لالچی ہیں۔ وہ ضمنی الیکشن میں اکیلے 11 سیٹوں پر الیکشن لڑوا کر 22 کروڑ روپئے وصول کریں گی۔