بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اجے نشاد کانگریس میں شامل

   

نئی دہلی: بہار مظفر پور سے گزشتہ عام انتخابات میں مسلسل دوسری بار لوک سبھا پہنچنے والے بی جے پی ایم پی اجے نشاد نے آج کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔ نشاد نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا، بہار امور کے انچارج موہن پرکاش، بہار ریاستی کانگریس کے صدر اکھلیش پرتاپ سنگھ اور دیگر لیڈروں کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر پون کھیڑا نے کہا کہ جب موجودہ لوک سبھا اراکین بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں تو یہ واضح ہو جاتا ہے کہ ہوا کس طرف چل رہی ہے۔ کھیڑا نے کہا ” اجے نشاد بہار کی سیاست میں ایک اہم شخص ہیں اور وہ آج کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔