بی جے پی کے رگھوراج کا مین پوری میں ڈمپل کو چیلنج

   

نئی دہلی: بی جے پی نے اتر پردیش کی مین پوری لوک سبھا سیٹ اور اتر پردیش، راجستھان، بہار اور چھتیس گڑھ کی پانچ اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے لیے آج امیدواروں کا اعلان کیا۔بی جے پی کے مرکزی دفتر نے آج صبح یہ فہرست جاری کی۔ رگھوراج سنگھ شاکیہ کو مین پوری لوک سبھا سیٹ سے نامزد کیا گیا ہے ، جن کا مقابلہ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو سے ہوگا۔ شاکیہ کوسماج وادی پارٹی کے سابق لیڈر اور پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے لیڈر شیو پال سنگھ یادو کا قریبی بتایاجاتا ہے ۔اتر پردیش کی کھٹولی اسمبلی سیٹ سے محترمہ راج کماری سینی اور رام پور سے آکاش سکسینہ، راجستھان کی سردارشہر سیٹ سے اشوک کمار پنچا، بہار کی کرہانی سیٹ سے کیدار پرساد گپتا اور چھتیس گڑھ کی بھانوپرتاپور سیٹ سے برہمانند نیتام کو بی جے پی کا امیدوار بنایاگیا ہے ۔ان سیٹوں پر ووٹنگ 5 دسمبر اور ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔