بی جے پی کے غرور کو عوام مسترد نے کردیا۔ ضمنی الیکشن کے نتائج پر ممتا کاردعمل

,

   

نومبر25کے روز ضمنی الیکشن منعقدہوئے تھے
کلکتہ۔مغربی بنگال کے ضمنی اسمبلی الیکشن پر جمعرات کے روز ائے نتائج میں برسراقتدار ترنمول کانگریس نے کالی گنج اور کھارگ پور صدر پر جیت حاصل کرلی ہے۔

ریاست کی عوام سے کامیابی کو منسوب کرتے ہوئے چیف منسٹر ممتا بنرجی نے کہاکہ ”ہم اس جیت کو بنگال کی عوام سے منسوب کرتے ہیں۔بی جے پی کے غرور پر یہ عوام کا ردعمل تھا۔

اب یہ صاف ہوگیا ہے کہ ہم تینوں سیٹ بشمول کھارگ پور صدر سے جیت حاصل کررہے ہیں‘ جو پہلی مرتبہ ہے“۔

نیوز ایجنسی نیوز18نے ممتا کے حوالے سے یہ خبر دی ہے۔

ترنمول کانگریس کے امیدوار پردیب سرکاری نے کھارگ پور صدر اسمبلی ضمنی الیکشن میں 20811ووٹوں سے جیت حاصل کی اور بی جے پی کے کمل چندر ا سرکاری کو شکست دی۔

نومبر25کے روز ضمنی الیکشن منعقدہوئے تھے۔ کھارگ پور صدر جو ضلع مغڑبی مدن پور کا حصہ ہے پر سال2016کے اسمبلی الیکشن میں یہاں سے بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے جیت حاصل کی تھی۔

اسی سال کی ابتداء میں جب گھوش نے مدن پور حلقہ سے منتخب ہوئے تب سے یہ اسمبلی حلقہ خالی تھا۔ عام انتخابات کے دوران مذکورہ اسمبلی حلقہ جات کھرگ پور صدر اور کالی گنج میں بی جے پی کو سبقت تھی جبکہ کریم نگر میں ترنمول کانگریس آگے تھی