بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو اور مرکزی وزیر جتیندر سنگھ الگ تھلگ

   

جموں و کشمیر بی جے پی صدر رویندر رعنا کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد قائدین کا فیصلہ
حیدرآباد۔ جموں و کشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی صدر رویندر رعنا کو کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی قومی جنرل سیکریٹری رام مادھو کے علاوہ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے خود کو سب سے الگ تھلگ کرلیا ہے اور شخصی قرنطینہ میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ مرکزی وزیرمسٹرجتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر میں فائرنگ میں ہلاک ہونے والے بی جے پی قائد وسیم باری اور ان کے بھائی کے علاوہ بیٹے کے جنازہ کے بعد رویندر رعنا سے ملاقات کئے تھے اور جیسے ہی انہیں کوروناو ائرس کی توثیق ہوئی رام مادھو اور مرکزی وزیر نے شخصی قرنطینہ میں جانے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق رویندر رعنا کو کورونا وائرس کے معائنہ سے قبل صرف ہلکا بخار تھا اس کے علاوہ کوئی علامات ان میں نہیں پائی گئیں لیکن جب ان کا معائنہ کیا گیا تو معائنہ کی رپورٹ مثبت پائی گئی جس کے بعد وسیم باری کے جنازہ میں شرکت کے دوران ان سے ملاقات کرنے والے بیشتر بھارتیہ جنتا پارٹی قائدین نے شخصی طور پر قرنطینہ میں چلے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔