بی جے پی کے پھٹے جینس پر تبصرے کا مذاق اڑاتے ہوئے پرینکا گا ندھی نے طنز”ان کے گھٹنے دیکھائی دے رہے ہیں“

,

   

Ferty9 Clinic

منگل کے روزایک تقریب سے خطاب کے دوران راوت نے کہاتھا کہ اقدار کی کمی کی وجہہ سے آج کے دور میں نوجوان طبقہ اغیار کے فیشن کے طریقہ کو اپنائے ہوئے ہیں اور گھٹنوں پر پھٹی ہوئی جینس پہن کر خود کو بڑا محسوس کررہے ہیں


نئی دہلی۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کے روز اتراکھنڈ چیف منسٹر تیرتھ سنگھ روات کے پھٹے ہوئے جینس کے ریمارکس پر بی جے پی قائدین کو اپنے طنز کے ذریعہ نشانہ بنایاہے۔

راشٹرایہ سیویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کے پرانے یونیفارم سفید شرٹ اور خاکی چڈی زیب تن کئے بی جے پی قائدین کی تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے پرینکا نے لکھا کہ”او مائی گاڈ!! ان کے گھنٹے دیکھائی دے رہے ہیں“

منگل کے روزایک تقریب سے خطاب کے دوران راوت نے کہاتھا کہ اقدار کی کمی کی وجہہ سے آج کے دور میں نوجوان طبقہ اغیار کے فیشن کے طریقہ کو اپنائے ہوئے ہیں اور گھٹنوں پر پھٹی ہوئی جینس پہن کر خود کو بڑا محسوس کررہے ہیں۔

فلائٹ میں اپنے اگے کی نشست پر بیٹھی ہوئی ایک عورت کے لباس کا حوالہ دیتے ہوئے راوت نے یہ بات کہی تھی۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ عورت بوٹس‘ گھٹنوں پرپھٹی ہوئی جینس پہنے ہوئے تھا اور ہاتھوں میں کئی چوڑیاں بھی تھیں۔

انہوں نے کہاکہ ”اس کے ساتھ دو بچے بھی سفر کررہے تھے۔ وہ ایک این جی او چلاتی ہے‘ سوسائٹی میں وہ جاتی ہے اور اس کے دو بچے بھی ہیں مگر وہ گھنٹوں پر پھٹی ہوئی جینس پہنتی ہے۔ کون سے اقدار وہ دے رہی ہے؟“۔

راؤت کے مسئلے پیدا کرنے والے بیان کا جواب دیتے ہوئے عورتوں نے پھٹے ہوئے جینس زیب تن کئے تصویریں اپنے سوشیل میڈیا اکاونٹس پر پوسٹ کرنے لگیں۔

اداکارہ گل پناگ نے اس بیان پر اپنا احتجاج درج کراتے ہوئے خود کی ایک تصویر ریپڈ جینس ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کی۔ اداکارہ جیا بچن نے بھی اس متنازعہ بیان پر ردعمل پیش کیا اور کہاکہ ”اس طرح کی سونچ ہی عورت کے خلاف جرائم کو بڑھاوا دیتی ہے“۔

اے این ائی سے بات کرتے ہوئے جیا بچن نے کہاکہ ”جو لوگ اعلی عہدوں پر فائز ہیں وہ برسرعام بیان دینے سے قبل سونچ سمجھ کر بات کریں۔

آپ آج کے وقت میں کچھ اس طرح کہیں گے‘ تمہیں فیصلہ کرنا ہے کس کی تہذیب اور کس کے کپڑوں کی بنیاد پرہوگی؟یہ پراگندہ سونچ اور عورتوں کے خلاف جرائم کو بڑھاوا دے گی“۔